ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں رانی چنما اور مرارجی دیسائی رہائشی اسکولوں کے لئے 31کروڑروپئے منظور

بھٹکل میں رانی چنما اور مرارجی دیسائی رہائشی اسکولوں کے لئے 31کروڑروپئے منظور

Fri, 12 Aug 2016 20:11:17    S.O. News Service

بھٹکل:12/اگست(ایس او نیوز) تعلقہ کی کتور رانی چنما رہائشی اسکول اور مرارجی دیسائی رہائشی اسکول کی عمارات کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت نے 31کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔

کتور رانی چنما ریسیڈینشیل اسکول کے لئے 15کروڑ روپئے اور مرارجی دیسائی ریسیڈینشیل اسکول کے لئے 16کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ عمارات کی تعمیر کے لئے ٹینڈر بلانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ تعلقہ کے ہیبلے دیہات میں عمارات کے لئے سرکاری طورپر زمینات کی منظور ی ہوچکی ہے۔ فی الحال رانی چنما اسکول پرورگا میں اور مرارجی دیسائی اسکول مرڈیشور میں کرایے کی عمارتوں میں چل رہے ہیں۔ آئندہ دو سالوں میں مجوزہ عمارتیں مکمل طورپر تیار ہونے توقع ظاہر کی جارہی ہے۔


Share: